سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(98)سونے اور چاندی کے سکوں میں زکوۃ

  • 16365
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1325

سوال

(98)سونے اور چاندی کے سکوں میں زکوۃ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخض عربی اور غیر عربی ہر طرح کے سکے، محض شوق کے طور پر جمع کرتا ہے ان میں سے کچھ قیمتی ہیں اور کچھ دوسرے بھی۔ کیا سال گزر جانے پر ان میں زکوٰۃ ہے؟

(حسین ۔ا۔ع۔ الریاض)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب ان کی قیمت حد نصاب کو پہنچ جائے اور ان پر سال گزر جائے تو ان کی زکوٰۃ کی ادائیگی لازم ہے۔ کیونکہ کتاب وسنت کے دلائل میں عموم ہے اور یہ سکے یا پیسے نقدی کے حکم میں ہیں جو کہ چاندی کے سکوں کے قائم مقام ہوتے ہیں۔ 

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے