السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو امام جماعت سے سستی کرے اور اگر اسے کہا جائے کہ وہ نماز کی پابندی کرے تو وہ جواب دے کہ میں مسیتڑ مسجدی نہیں ہوں ایسا شخص امامت کا اہل ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر اس نے یہ بات جماعت کی اہمیت سے انکار یا جماعت کے ساتھ استخفاف اور استہزاء کی بنیاد پر کہی ہے تو وہ امامت کا اہل نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب