سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(82)اگر نمازی کے آگے سے گزرنے والا یہ جانتا کہ اس پر کیا ہے… کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

  • 16349
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 928

سوال

(82)اگر نمازی کے آگے سے گزرنے والا یہ جانتا کہ اس پر کیا ہے… کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مجلہ الدعوۃ نمبر ۸۲۸ مورخہ ۱۶ ربیع الاول الموافق ۱۱ جنوری ۱۹۸۲ء عنوان فتاویٰ اسلامیہ سوال نمبر۲ پڑھنے کے بعد:

آپ نے سنت سے جو دلیل پیش کی وہ حدیث ابو جہیم سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا:

((لو یعلَم المارُّ بین یدي المُصلَّی: ماذا علیه لکان أن یقِف أربعینَ؛ خیرًا له من أن یمُرَّ بین یَدَیه))

’’اگر نمازی کے آگے سے گزرنے والا یہ جانتا ہوتا کہ اس پر کیا ہے تو ’’چالیس‘‘ ٹھہر جانا اس کے لیے اس سے بہتر تھا کہ وہ نمازی کے آگے سے گزرے۔‘‘

اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا۔ کیا یہ حدیث صحیح لکھی گئی ہے یا اس میں کوئی خطا ہوئی ہے۔ جہاں اس میں یہ اشتباہ پایا جتا ہے:

((أن یقِف أربعینَ؛ خیرًا له من أن یمُرَّ))

مبارک۔ ع۔ م۔ ظہران الجنوب


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ حدیث صحیح ہے۔ جسے بخاری اور مسلم نے اپنی اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔ اور اس کے الفاظ وہی ہیں جیسے سوال میں ذکر کیے گئے ہیں البتہ بعض کتب احادیث میں ماذا علیه کے بعد من الإثم کے الفاظ زیادہ ہیں۔ اگرچہ الفاظ کی یہ زیادتی روایت کے لحاظ سے صحیح نہیں تاہم اس کے معنی درست ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے