سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(63)جس گھڑی میں تصویر ہو اسے پہنے ہوئے نماز کا حکم؟

  • 16330
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 794

سوال

(63)جس گھڑی میں تصویر ہو اسے پہنے ہوئے نماز کا حکم؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض گھڑیوں کے اندر بعض جانداروں کی تصویریں ہوتی ہیں ایسی گھڑی پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے؟ یا اگر صلیب کی تصویر ہو تو نماز ہوگی یا نہیں؟

ابراہیم ۔س۔ منطقہ۔ الجنوب


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب تصویر گھڑی  کے اندر چھپی ہوئی ہو ، جو  دیکھی نہ جاسکتی ہوتو اس میں کوئی حرج نہیں… مگر جب تصویر گھڑی کے باہر کی طرف ہویا کھولنے سے نظر آجاتی ہو تو نماز جائز نہ ہوگی جیساکہ آپﷺ سے ثابت ہے کہ آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا:

((لا تدَعْ صُورة إلاَّ طَمَسْتَھا۔))

’’ جو تصویر بھی دیکھو اسے مٹا دینا‘‘

یہی صورت صلیب کی ہے جس گھڑی میںصلیب کی تصویر ہوگی اسے پہنے ہوئے نماز جائز نہ ہوگی ۰ الایہ کہ اسے کھرچ دیا جائے یا پینٹ وغیرہ سے مٹادیا جائے۔ جیساکہ آپﷺ سے ثابت ہے کہ :

((أنَّه کانَ لایرَی شیئاً فیه تَصْلیبٌ إلاَّ نقضَه۔ وفی لفظٍ: إلاَّ قَضَّبَه۔))

’’ آپﷺ جو چیز بھی دیکھتے جس میں صیلب کا نشان ہوتاآپﷺ اسے توڑ دیتے اور ایک روایت یہ لفظ ہیں۔ آپﷺ اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دیتے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے