سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(60) مغرب ،عشاء اور فجر میں ہی بلند آواز سے قراء ت کیوں مشروع ہے؟

  • 16327
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 896

سوال

(60) مغرب ،عشاء اور فجر میں ہی بلند آواز سے قراء ت کیوں مشروع ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

باقی فرض نمازوں کو چھوڑ کر مغرب ،عشاء اور فجر میں ہی بلند آواز سے تلاوت کیوں مشروع ہے اور اس کی کیا دلیل ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ تو اللہ سبحانہ  وتعالیٰ ہی بہتر جانتے ہیں کہ مغرب ، عشاء او رفجر میں بلند آواز سے قراء ت میں کیاحکمت ہے ۔ غلب گمان یہ ہے اور صحیح بات تو اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے۔ غالبا اس میں حکمت یہ ہے کہ ظہر اور عصر کی نسبت ان اوقات میںلوگوں کے مشاغل کم ہوتے ہیں اور ان اوقات میں وہ کلام اللہ سے زیادہ مستفید ہو سکتے ہیں ۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ دارالسلام

ج 1

محدث فتویٰ

تبصرے