سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(367) مغرب کی نماز کو عشاء تک مؤخر کرنا

  • 16317
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 900

سوال

(367) مغرب کی نماز کو عشاء تک مؤخر کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مجھےاور میرے اہل وعیال کو پچاس کلو میٹر دور ایک قریبی شہر میں بعض ضروری اشیاء خریدنے کے لئے جانا پڑتا ہے مغرب کے وقت ہم واپس لوٹتے ہیں اور ٹریفک کے رش اور مغرب کے وقت کی تنگی کے باعث ہم عشاء کی نماز کے وقت پہنچتے ہیں۔یعنی مغرب کاوقت ختم ہونے کے بعد تو کیا شہر کے دور ہونے اور عورتوں کولاحق ہونے والی مشقت کے پیش نظر مغرب کی نماز کو اس حد تک موخر کرنا کہ ہم شہر پہنچ جایئں جائز ہے ؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مذکورہ حالت میں دفع مشقت کے پیش نظر مغرب کی نماز کو اس حد تک موخر کرنا کہ تم اپنے شہر پہنچ جائو جائز ہے۔اور اگر راستہ میں باآسانی نماز مغرب بروقت ادا کرنا ممکن ہو تو یہ افضل ہے۔(شيخ ابن بازؒ)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 342

محدث فتویٰ

تبصرے