مسلمان کے لئے یہ واجب ہے کہ وہ احکام شرعیہ کو ان کے شرعا معتبردلائل یعنی کتاب وسنت اور اجماع اور ان دلائل سے جو ان کے ساتھ شامل کردیئے گئے ہیں۔مثلا قیاس وغیرہ سے معلوم کرے بشرط ی کہ وہ تحقیق واجتہاد کا اہل ہو اور اگر خود اس بات کااہل نہ ہو تو قابل اعتماد اہل علم سے پوچھ لے اور بغیر تعصب کےکسی ایک مجتہد کی تقلید کرے۔