سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(365) کچھ نمازوں میں قراءت جہری ہے اور کچھ میں نہیں

  • 16315
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 913

سوال

(365) کچھ نمازوں میں قراءت جہری ہے اور کچھ میں نہیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مغرب عشاء اورصبح کی نمازوں میں قراءت جہری کیوں ہے اور دوسری نمازوں میں کیوں نہیں اور اس کی دلیل کیا ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ان نمازوں میں قراءت جہری کرنے میں جو حکمت ہے۔اسے تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ لوگ رات اورصبح کی جہری نمازوں کے اوقات میں ظہر وعصر کی نسبت جہری قراءت سے استفادہ کے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔کیونکہ ان اوقات میں ان کے مشاغل بھی نسبتاً کم ہوتے ہیں ۔واللہ اعلم(شیخ ابن باز ؒ)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 341

محدث فتویٰ

تبصرے