سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(363) فوت شدہ نمازوں کی قضا کا طریقہ

  • 16313
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 801

سوال

(363) فوت شدہ نمازوں کی قضا کا طریقہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں ہمیشہ نماز پڑھتا ہوں لیکن بعض فرض نمازیں نہیں پڑھ سکا اور اب ہر نماز کے ساتھ ایک نماز پڑھ لیتا ہوں۔میرے لئے کی طریقہ ہے۔ جس سے میں فوت شدہ نمازوں کو پڑھ کر راحت حاصل کرسکوں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر آپ نے بعض نمازیں کسی بیماری یا بے ہوشی کے عذر کی وجہ سے ترک کی ہیں۔ تو جلدی سے ان کی قضا ء دے لیں جب آپ کو فراغت اور قوت حاصل ہو حسب نشاط مختلف نمازیں پڑھ لیں مثلا ضحیٰ کے وقت دو یا اس سے زیادہ دنوں کی نمازیں اکھٹی پڑھ لیں اس طرح ظہر کے بعد پڑھ لیں اگر نمازوں کی تعداد زیادہ ہو اور آپ نے محض سستی کی وجہ سے نہ پڑھی ہوں تو نوافل کثرت سے پڑھئے فرائض کی حفاظت کیجئے اللہ تعالیٰ تمہارے گناہ معاف فرمادے گا۔(شیخ ابن جبرینؒ)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 340

محدث فتویٰ

تبصرے