سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(362) نفل نماز پڑھنے والوں کے پیچھے فرض پڑھنا

  • 16312
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 776

سوال

(362) نفل نماز پڑھنے والوں کے پیچھے فرض پڑھنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نفل پڑھنے والے کی اقتداء میں فرض پڑھنے والے کی نماز کے بارے میں کیا حکم ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس بارے میں حکم یہ ہے کہ یہ نماز صحیح ہوگی۔حدیث سے ثابت ہے کہ بعض سفروں میںنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین  کی ایک جماعت کے ساتھ خوف کی دو رکعت پڑھیں۔اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری جماعت کو دو رکعت پڑھایئں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دوسری مرتبہ کی دو رکعات نماز نفل تھی۔

اسی طرح حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ''وہ اپنی نماز عشاء کے فرض نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں ادا کرتے تھے۔اور پھر اپنے محلے میں جاکر اہل محلہ کو عشاء کی نماز پڑھاتے اورحضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ نماز نفل اور اہل محلہ کی فرض ہوتی تھی۔''(شیخ ابن بازؒ)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 339

محدث فتویٰ

تبصرے