سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(350) عورت بلا اقامت نماز پڑھے

  • 16300
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 920

سوال

(350) عورت بلا اقامت نماز پڑھے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت کے لئے نماز کی اقامت کہناجائز ہے یا وہ بغیر اقامت ہی کے نماز پڑھ لے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اذان اور اقامت کا حکم صرف مردوں کے لئے ہے عورتوں کے لئے نہیں ہے بیہقی نے حضرات ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یہ روایت بیان کی ہے کہ:

«ليس علي النساء اذان ولا اقامة»(السنن الكبري للبيهقي)

''عورتوں کے لئے اذان واقامت نہیں ہے۔''

لہذا عورت کے لئے شرعی حکم یہ ہے کہ وہ اذان وقامت نہ کہے۔(فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 333

محدث فتویٰ

تبصرے