سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(341) نفاس کی کم سے کم کوئی حد مقرر نہیں

  • 16291
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 917

سوال

(341) نفاس کی کم سے کم کوئی حد مقرر نہیں
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگرنفاس والی عورت چالیس دنوں سے پہلے پاک ہوجائے توکیا وہ روزہ ،نماز اورحج اداکرسکتی ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب نفاس والی عورت چالیس دنوں سے پہلے پاک ہوجائے تو اس کے لئے غسل نماز اور رمضان کے روزے رکھنا واجب ہے۔اور اہل علم کا اجماع ہے کہ اس کے شوہر کے لئے مقاربت بھی حلال ہے یاد رہے نفاس کی کم سے کم کوئی حد مقرر نہیں ہے۔(واللہ ولی التوفیق) (شیخ ابن بازؒ)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 325

محدث فتویٰ

تبصرے