نیند میں منی خارج ہونے سے غسل واجب ہوجاتا ہے خواہ احتلام نہ بھی یاد ہو اگر کسی شخص کو احتلا م تو ہو لیکن نہ انزال نہ ہو تو اس سے غسل لازم نہ ہوگا۔
نیند میں منی خارج ہوجانے سے غسل واجب ہوجاتا ہے۔لیکن اگر بیداری میں منی پیشاب کے ساتھ بہہ کر نکلے اور لذت نہ ہو تو اس سے غسل واجب نہ ہوگا لیکن اگر اچھل کرلذت کے ساتھ خارج ہوتو غسل واجب ہوگا۔مباشرت کی صورت میں محض ختنے کے مقامات کے آپس میں ملنے سے غسل واجب ہوجاتا ہے خواہ انزال نہ بھی ہو۔(شیخ ابن جبرین ؒ)