سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(307) منی پاک ہے

  • 16257
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 990

سوال

(307) منی پاک ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں نے اپنی بیوی سے صحبت کی پھر اٹھ کر غسل کیا اور نماز فجر ادا کرلی تو سوال یہ ہے کہ کیا میں اس بستر پر دوبارہ سوسکتا ہوں۔ اور اس چادر کو اوڑھ سکتا ہوں۔ جس میں میں نے اپنی بیوی سے صحبت کی ہو؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

منی پاک ہے اس سے انسان یا اس کا بستر ناپاک نہیں ہوتا۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ:

«كنت افركه من ثوب النبي صلي الله عليه وسلم فركا ثم يصلي فيه »(سنن ابي دائود)

'' میں اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے کھرچ دیا کرتی تھی۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسی کپڑے میں نماز ادا فرما لیا کرتے تھے۔''

لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ خروج منی سے پہلے جب آدمی نے پیشاب کیا ہو تو پانی سے استنجاء کیا ہو یا شرعی طریقوں کے مطابق ڈھیلوں کو استعمال کیا ہو اور اس نے اگر ایسا نہ کیا ہو تو پھر تو منی پاک ہے۔ لیکن نجس مقام سے ملنے کی وجہ سے نجس ہوجائےگی۔منی چونکہ پاک ہے اس لئے مرد کےلئے یہ جائز ہے کہ اس بستر پر سوجائے اور اس چادر کو اوڑھ لے جس میں اس نے اپنی بیوی سے صحبت کی ہو۔اس میں کوئی حرج نہیں۔(شیخ ابن عثمین ؒ)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 304

محدث فتویٰ

تبصرے