سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(293) تیمم سے پڑھی ہوئی نمازوں کو دوہرانا

  • 16243
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 990

سوال

(293) تیمم سے پڑھی ہوئی نمازوں کو دوہرانا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں صبح کے  وقت  حا لت جنا بت میں تھا لیکن پا نی مو جو د  نہ تھا اس لئے میں  نے نما ز وں  کو تیمم سے پڑھ لیا شا م کو جب پا نی ملا تو میں نے غسل جنا بت کر لیا تو کیا مجھے وہ نماز یں  دوہرا نا ہو ں گی جو میں نے تیمم سے پڑھی ہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ نے پا نی کی عدم مو جو د  گی کا سبب ذکر نہیں کیا اگر آپ صحرا ئی قصبہ یا کسی شہر میں سکونت پذیر ہیں تو ان میں عا م طور پر پا نی موجو د ہو تا ہے اگر ایک جگہ پا نی کی سپلا ئی بند ہو تو دوسری  جگہ جا ری ہو جا تی ہے لہذا جنبی اور محدث (بے وضوء )کے لئے ضروری کہ وہ پانی تلا ش کر ے پڑوسیوں سے واٹر سپلا ئی کے مر اکز سے یا کنوؤں وغیرہ سے پا نی طلب کر ے لہذا جس نے پا نی تلا ش کئے بغیر تیمم سے نما ز پڑھ لی اس کےلئے لاز م ہے کہ وہ اس نماز کو دوہرا ئے با دیہ صحرا میں بسا اوقا ت پا نی دستیاب نہیں ہو تا لہذا قرب و جوار میں تلا ش کر نے کے با وجو د اگر پا نی نہ ملے تو تیمم جا ئز ہے اگر ضرورت سے زائد پا نی مو جو د ہو یا عدم مو جو د گی کی صورت میں قریب جگہ سے ملنا ممکن ہو تو پھر تیمم  جا ئز نہ ہو گا واللہ اعلم ۔ (شیخ ابن جبرینرحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 296

محدث فتویٰ

تبصرے