سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(284) جنبی کا دریا یا جوہڑ میں غسل کی نیت سے اترنا

  • 16234
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 974

سوال

(284) جنبی کا دریا یا جوہڑ میں غسل کی نیت سے اترنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب کو ئی  انسا ن جنبی ہو اور وہ کسی کنوئیں یا جو ہڑ یا دریا  میں اتر کر غسل منا بت کی نیت سے غسل کر ے تو کیا اس کا یہ غسل صحیح ہو گا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہا ں اس کا یہ غسل صحیح ہو گا  بشرطیکہ پا نی زیا دہ ہو یعنی دو قلے یا اس سے زیا دہ ہو کیو نکہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے روا یت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فر ما تے ہو ئے سنا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگل میں اس پا نی کے با ر ے میں سوال کیا گیا جسے درندے اور جانور بھی پیتے ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا :

«اذا كان الماء قلتين لم يحمل الخبث»سنن ابی داود)

"جب پا نی دو قلے ہو تو وہ نا پا ک نہیں ہو تا "

اور ایک روایت میں ہے کہ:

«لم ينجسه شيئ»(سنن ابن ما جه)
"اسے کو ئی چیز نا پا ک نہیں کر سکتی ۔واللہ الموفق (شیخ ابن با زرحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 291

محدث فتویٰ

تبصرے