سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(270) اونٹ کے گوشت کے شوربے سے وضوء نہیں ٹوٹتا

  • 16220
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 971

سوال

(270) اونٹ کے گوشت کے شوربے سے وضوء نہیں ٹوٹتا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس میں کیا حکمت ہے کہ اونٹ کے گو شت سے وضوء ٹو ٹ جا تا ہے ؟ کیا اونٹ کے گو شت کے شوربے سے بھی وضوء با طل ہو جا تا ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ ثا بت ہے کہ نبی کر یم صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کا گو شت کھا نے سے وضوء کا حکم دیا ہے لیکن ہما رے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکمت کو بیا ن نہیں فرما یا ہمیں صرف اس قدر علم ہے کہ اللہ سبحا نہ وتعا لیٰ حکیم و علیم ہے وہ اپنے بندوں کو صرف اسی بات کا حکم دیتا ہے جس میں ان کے لئے دنیا و آخرت کی خیر و بھلا ئی ہو اور صرف اسی با ت سے منع فر ما تا ہے جو دنیا و آخرت میں ان کے لئے نقصان دہ ہو مسلما ن کے لئے واجب ہے کہ وہ اللہ سبحا نہ وتعا لیٰ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کے اوامر (حکموں)کو قبول کر ے اور ان کے مطا بق عمل کر ے خوا ہ اسے حکمت معلو م نہ بھی ہو اور جس سے اللہ تعا لیٰ اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے منع فر ما یا ہو اس سے با ز رہے خواہ اس کی حکمت معلو م نہ بھی ہو کیو نکہ بندہ تو اللہ تعالیٰ ٰاور اس کےرسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کی اطاعت کا ما مور ہے اسے پیدا ہی اس لئے کیا گیا ہے لہذا یہ ایمان رکھتے ہو ئے کہ اللہ تعا لیٰ حکیم و علیم ہے اسے سراطاعت جھکا دینا چا ہئے اور اگر اسے حکمت کا علم ہو جا ئے تو یہ سرا پا خیر ہے ۔اونٹ کے گو شت کے شوربے یا اونٹ کے دودھ پینے سے وضوء با طل نہیں ہو تا بلکہ خا ص طور پر گو شت کھا نے سے با طل ہو تا ہے کیو نکہ نبی کر کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے فر ما یا ہے :

«توضؤوا من لحوم الابل ولا تتوضئووا من لحوم الغنم»(جا مع ترندی )

"اونٹ کا گو شت کھا نے سے وضوء کر و اور بکر ی کا گو شت کھا نے سے وضوء نہ کرو ۔" ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ ! صلی اللہ علیہ وسلم

«انتوضا من لحوم الابل ؟ قال : نعم قال : انتوضا من لحم الغنم ؟ قال: ان شئت »(صحیح مسلم )

"کیا ہم اونٹ کا گو شت کھا نے سے وضو ء  کر یں ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فر ما یا ہا ں ۔اس نے عرض کیا کیا بکری کا گو شت کھا نے سے وضوء کر یں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فر ما یا "اگر چا ہو تو کر لو "

یہ دونو ں حدیثیں صحیح اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  سے ثا بت ہیں ۔( شیخ ابن با ز )

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 280

محدث فتویٰ

تبصرے