سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(162) دوران جماعت مقتدی فاتحہ کب پڑھے.؟

  • 1618
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1436

سوال

(162) دوران جماعت مقتدی فاتحہ کب پڑھے.؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب امام نماز پڑھا رہا ہو تو مقتدیوں کے لیے کیا حکم ہے کہ سورۃ فاتحہ کس وقت پڑھیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

رسول اللہﷺ کا فرمان ہے: «لاَ صَلٰوۃَ لِمَنْ لَّمْ یَقْرأ بِفَاتِحَةِ الْکِتَابِ»(صحیح بخاری۔کتاب الاذان۔باب وجوب القراء ۃ للامام والماموم فی الصلوٰت کلھا فی الحضر والسفر و ما یجھر فیھا وما یخافت)

’’جس نے سورۃ فاتحہ نہ پڑھی اس کی کوئی نماز نہیں‘‘

تو مقتدی کے لیے بھی نماز میں سورۃ فاتحہ پڑھنا ضروری ہے خواہ وہ امام کے سورۃ فاتحہ پڑھنے کے ساتھ پڑھے خواہ پہلے خواہ بعد شریعت نے مقتدی کو ان تین صورتوں میں سے کسی ایک صورت کا پابند نہیں بنایا ۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 143

محدث فتویٰ

 

تبصرے