کبھی کبھی نماز سے فراغت کے بعد معلوم ہو تا ہے کہ میرے کپڑوں پر پیشا ب کے چھینٹے یا کو ئی نجا ست لگی ہو ئی ہے اس نجا ست کا انکشاف کبھی دوسرے دن بھی ہو تا ہے تو کیا میری سا بقہ نماز درست ہو گی ؟ مجھ پر کو ئی چیز لا ز م ہو گی ؟
پیشا ب وغیرہ کی نجا ست سے بچنے کے لئے احتیاط سے کا م لیجیے جب پیشاب کر نے کا عمل مکمل ہو جا ئے تو پھر استنجا ء اور وضوء کو شروع کیجیے اگر قطرہ گر نے یا سلسل البول کی شکا یت ہے تو نما ز سے قریباًایک گھنٹہ پہلے پیشا ب کیجیے قطروں کے بند ہو نے کا انتطا ر کیجیے اور جب بند ہو جا ئیں تو پھر وضوء کیجیے اگر یہ صورت وسوسہ کی وجہ سے ہو تو پھر اپنے کپڑے شلوا ر وغیرہ پر پا نی کے چھینٹےما ر لیجیے تا کہ شیطا ن یہ نہ کہہ سکے کہ یہ تری پیشا ب کی ہے اور اگر سلسل البول کی شکا یت مستقل ہوتو اسی حا لت میں نماز جا ئز ہے لیکن وضوء اذان کے بعد کیجیے اگر پیشا ب کے قطرے بند ہو گئے ہو ں اور تم تری کو دیکھو اور یہ یقین ہو جا ئے کہ یہ تری نماز سے پہلے کی ہے تو پھر احتیا ط یہ ہے کہ اس نماز کو دوہرا لیا جا ئے اور اگر محض شک ہو تو پھر نماز دوہرا نے کی ضرورت نہیں (ان شا ء اللہ )(شیخ ابن جبرین )