سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(256) نماز میں سگریٹ کا پاس ہونا اور وہ پانی جس میں کیڑا گر گیا ہو

  • 16176
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1137

سوال

(256) نماز میں سگریٹ کا پاس ہونا اور وہ پانی جس میں کیڑا گر گیا ہو
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب نماز میں آدمی کے پا س سگریٹ ہو تو کیا حکم ہے ؟اور ا س پانی کا کیا حکم ہے جس میں کیڑا گر گیا ہو ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
سگریٹ نو شی کی حرمت پر علما ء محققین کا اتفا ق ہے کیو نکہ یہ دین اعما ل اور بد کے لئے نقصا ن دہ ہے نا پا ک ہے اور پینے وا لے پر اس کے بہت برے اثرات مر تب ہو تے ہیں لیکن یہ مجھے یا د نہیں کہ علماء محققین میں سے کسی نے اس کو بو وبر از کی طرح نجس عین قرار دیا ہو لیکن اس کی حرمت اور نا پا کی کی وجہ سے میں یہ مکرو ہ سمجھتا ہو ں کہ یہ دوران نماز آدمی کے پا س ہو یا کو اسے مسجد میں لے جا ئے خوا ہ یہ پیکٹ ہی میں کیو ں نہ ہو اگر کو ئی ایسا کر ے تو میں یہ نہیں کہتا کہ وہ نما ز دو ہرائے کیو نکہ اس کے نجس عین ہو نے میں تو قف ہے ۔بہت سے علما ء کی را ئے ہے کہ جس پا نی میں کیڑے گر گئے ہو ں وہ نا پا ک  ہے اس کا بہا دینا وا جب ہے کیو نکہ یہ کیڑے نجا ستو ں  سے  پیدا ہو تے ہیں یا د رہے اس سے بیت الخلا ء میں پیدا ہو نے والے کیڑے گرنے سےمرا د ہیں ہا ں البتہ کنوؤں میں پیدا ہو نے والے کیڑوں کا یہ حکم نہیں ہے لیکن را جح بات یہ ہے کہ کیڑے گر نے سے پا نی کی طہورت سلب نہیں ہو تی کیڑا اگرچہ نجا ست سے پیدا ہو تا ہے لیکن وہ ایک ایسی  چیز میں تبدیل ہو جا تا ہے جس میں نجا ست کا اثر ظا ہر نہیں ہے اور پھر صحیح قول کے مطابق پانی اس وقت نجس ہو تا ہے جب اس میں کو ئی تبدیلی رونما ہو جا ئے اور ان جا نو روں کے گر نے سے عموماً پا نی کے اوصاف میں کو ئی تبدیلی رونما نہیں ہو تی لہذا پا نی پا ک رہے گا ۔ (ان شاء اللہ) (شیخ ابن جبرین)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ :جلد1

صفحہ نمبر 271

محدث فتویٰ

تبصرے