سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(158) سورۃ فاتحہ کےبغیر نماز نہیں

  • 1614
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1119

سوال

(158) سورۃ فاتحہ کےبغیر نماز نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سورۃ فاتحہ امام کے پیچھے پڑھنے کے متعلق۔ کیا یہ سورۃ فاتحہ فرض ہے ؟ اگر مقتدی یا امام نہ پڑھے تو اس کی نماز ہو جاتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

رسول اللہﷺ کا فرمان ہے: ’’نہیں کوئی نماز اس کی جس نے نہ پڑھی فاتحة الکتاب‘‘(صحیح البخاری ’’الاذان ۔ باب وجوب القراء ة للامام والماموم فی الصلوات کلہا مسلم الصلاۃ ۔ باب وجوب قراء ۃ الفاتحة فی کل رکعة)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 142

محدث فتویٰ

 

تبصرے