سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(98)مسجد کاروپیہ مسجد کےعلاوہ مدرسہ یاسڑک بنانے میں صرف کرنا

  • 16087
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 820

سوال

(98)مسجد کاروپیہ مسجد کےعلاوہ مدرسہ یاسڑک بنانے میں صرف کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسجدکاروپیہ مسجد کےعلاوہ مدرسہ یاسڑک بنانے میں صرف کرنا یاکسی کوقرض دیناجائز ہےیانہیں ؟( حاجی محمد ہرزک ،قلابہ بمبئی ) 


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسجد کاوہ روپیہ جس کومسجد کی تعمیر یامرمت یامؤزن وخدام کی تنخواہ یافرش وروشنی وغیرہ  جیسے امور کےلیے دینے والے کی طرف سے مخصوص نہ کیا گیا ہو، بلکہ بغیر تعیین جہت اورمصرف کےمسجد پروقف کردیا گیا یا دے دیاگیا ہواور جواس مسجدکی ضروریات سے فاضل اورزائد ہوا س مسجد کےعلاوہ دوسری مسجدیا مدرسہ یاایسے نیک کاموں پرخرچ کرسکتےہیں ۔ جن سے اعلاء کلمۃاللہ او راسلام کی تبلیغ  ہوتی ہو ۔’’ عَنْ عَائِشَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهَا قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَوْلَا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثُو عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ - أَوْ قَالَ: بِكُفْرٍ - لَأَنْفَقْتُ كَنْزَ الْكَعْبَةِ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَلَجَعَلْتُ بَابَهَا بِالْأَرْضِ، وَلَأَدْخَلْتُ فِيهَا مِنَ الْحِجْرِ ،، (مسلم ) .

 کنز کعبہ سےمرادوہ اموال ہیں جوزاءین ،خانہ کعبہ کی نذر کیاکرتےتھے۔آنحضرتﷺ  نےجب دیکھا کہ یہ خزانہ بیت اللہ کی  ضرورت سےزیادہ ہےتوفی سبیل اللہ خرچ کرنے کاارادہ ظاہر فرمایا ، لیکن عذر اورمصلحت مذکورہ فی الحدیث  کی وجہ سے اس ارادہ کوپورا نہیں فرمایا۔ مسجد کاایسا روپیہ دیانت داروں کوباضابطہ قرض بھی دے سکتے ہین ، سڑک اورپل اورپارک جیسے امور میں نہیں خرچ کرنا چاہیے کہ یہ مواضع ’’ فی سبیل اللہ ،، سےخار ج اور باعث اعلاء کلمۃ اللہ وتشہیراسلام نہیں ہیں۔

 (محدث دہلی ج: 19ش : 7،شوال 1961ھ؍نومبر1942ء )

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 198

محدث فتویٰ

تبصرے