سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(91)صدقہ فطر اور قربانی کےچمڑے یا زکوۃ کا مال مسجد پرخرچ کرسکتے ہیں؟

  • 16080
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1158

سوال

(91)صدقہ فطر اور قربانی کےچمڑے یا زکوۃ کا مال مسجد پرخرچ کرسکتے ہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صدقہ فطر اورقربانی  کےچمڑے  یازکوۃ کامال مسجد پرخرچ کرسکتے ہیں یا نہیں؟مثلالیپنا  یا اس میں روشنی کرنا یا اطراف مسجد کی دیواروں کی مرمت کرناوغیرہ؟۔( عبدالرحیم مدرس وپیش مسجد اہل حدیث ہرسیاہی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

چرم قربانی  کی قیمت اورصدقہ فطر مسجد کی تعمیر یا اس کی اصلاح ومرمت میں صرف کرنا جائز نہیں ہے۔چرم قربانی کا مصرف فقراہ ومساکین  ہیں (بخاری  وغیرہ ) البتہ قربانی  کرنےوالا چمڑے  سےبغیر فروخت  کئے ہوئے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ صدقہ فطراورزکوۃ کےمصارف ایک ہیں جو قرآن کی آیت نمبر : 60  سورہ توبہ میں بالتفصیل  مذکور ہیں اورمسجد ، زکوۃ کےمصارف ثمانیہ  میں سے نہیں ہے۔(محدث  دہلی ج  8 ش  12، ربیع الاول 1260ھ؍اپریل 1942ء)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 191

محدث فتویٰ

تبصرے