سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(429) بڑی عمر کے آدمی کو دودھ پلانے سے حرمت کا حکم

  • 16060
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 956

سوال

(429) بڑی عمر کے آدمی کو دودھ پلانے سے حرمت کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کوئی آدمی بیوی کا دودھ پی لے تو کیا وہ اس کی ماں بن جائے گی؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بڑے آدمی کو دودھ پلانے سے کچھ اثر نہیں ہوتا کیونکہ جو رضاعت مؤثر ہوتی ہے وہ دودھ چھڑانے سے پہلے (بچے کی) دوسال کی عمرکے اندر اندرپانچ مرتبہ یا اس سے زیادہ مرتبہ دودھ پلانا ہے اور اگر بڑی عمر کے آدمی کو دودھ پلایا گیا ہو تو اس سے کچھ اثرنہیں ہو تا۔اس لیے اگر کوئی اپنی بیوی کا دودھ پی لے تو وہ اس وجہ سے اس کا بیٹا نہیں بنے گا۔(شیخ ابن عثیمین)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص518

محدث فتویٰ

تبصرے