سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(79)بغیر طہارت کے قرآن مجید کو چھونا اور پڑھنا

  • 16058
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 888

سوال

(79)بغیر طہارت کے قرآن مجید کو چھونا اور پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بغیر طہارت کے قرآن مجید کو چھونا اور پڑھنا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید کےبغیر وضو کےچھونا یاہاتھ لگانا جائز نہیں ہے،لیکن اگر شکم میں ریاح اور گیس کی شکایت ہو،اور روکنے کی وجہ سے درد ہونےلگتاہو، توایسا شخص بلاوضو کےبھی دیکھ کرتلاوت کرسکتا ہے۔کثرت ریاح اورگیس کےمریض کوجووضوباقی نہ رکھ سکتا ہو،اورباربار اوس کوریاح کےاخراج کی ضرورت پڑتی ہو۔ اوس کےحق میں بلاوضو کےقرآن مجید کاچھونااوردیکھ کرتلاوت کرنا عذر کی وجہ سے مبا ح ہے اورحفظاً بغیر ہاتھ لگائے ہوئے قرآن کا پڑھنا مطلقاً جائز ہے۔الحزب المقبول تمہارے یہاں ہوگی اوس میں جو اوراووظائف ہیں وہ کافی ہیں ۔

   عبیداللہ رحمانی 11؍1979ء (مکتوب بنام محمدفاروق اعظمی)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 183

محدث فتویٰ

تبصرے