السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
پہلی صف مکمل ہو جانے کے بعد آنے والے نمازی کے لیے کیا حکم ہے ؟ کیا وہ پیچھے اکیلا ہی کھڑا ہو جائے یا کسی نمازی کو کھینچ لے۔ اَقْرَبُ اِلَی الصَّوَابِ کون سا موقف ہے۔ وضاحت فرمائیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اکیلا ہی کھڑا ہو جائے اگر کوئی آدمی بعد میں ساتھ مل گیا تو فَبِہَا ورنہ جتنی رکعات اس نے اکیلے پڑھی ہوں اتنی رکعات اٹھ کر دوبارہ پڑھ لے رسول اللہﷺ کا فرمان ہے:
«مَنْ صَلّٰی خَلْفَ الصَّفِّ وَحْدَہٗ فَلْیُعِدْ صَلاَتَہٗ» (ترمذی ، ابوداود ،ابواب الصفوف باب الرجل یصلی وحدہ خلف الصف)
اگلی صف سے آدمی کھینچنے والی روایت کمزور ہے نیز ’’پہلی صفوں کو پورا کرو جو نقص ہو وہ آخری صف میں ہو‘‘ والی روایت کے خلاف ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب