(421) کوئی ملازمت نہ ہونے کی صورت میں گلوکار بھائی سے خرچہ لینا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میرا بھائی گانے بجانے کا کا م کرتا ہے اس کے علاوہ کوئی اور کام نہیں اور میں بھی کام کرنے کی طاقت نہیں رکھتا والد صاحب فوت ہوچکے ہیں تو کیا میرے لیے اپنے بھائی کا مال کھا نا جائز ہے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!جی ہاں جب تک آپ ضرورت مند ہیں اس کے مال سے کھا سکتے ہیں اور اس پر بھی واجب ہے کہ وہ آپ پر خرچ کرے۔لہٰذا آپ بقدرضرورت اس کا مال سکتے ہیں اس سے زائد لینا جائز نہیں۔مگر آپ اسے یہ نصیحت کرتے رہیں کہ وہ یہ حرام کام ترک کردے اور کوئی شرعی طور پر مباح کام شروع کرے آپ اس کے سامنے اللہ تعالیٰ کا حکم بھی بیان کریں کہ گانا بجانا اور موسیقی وغیرہ سب حرام ہے اور حرام کام میں مشارکت بھی گناہ ہےاور اس میں تعاون بھی معصیت ہے(شیخ محمد المنجد)