ارشاد باری تعالیٰ ہےکہ:
"اور آپ کا رب یہ فیصلہ کر چکا ہے کہ تم اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا اور والدین کے ساتھ احسان کرنا۔"
والدین پر ان کی ضرورت وحاجت کے وقت خرچ کرنا بھی ان کے ساتھ احسان کا ہی ایک حصہ ہے۔
امام ابن منذر رحمۃ اللہ علیہ کا کہنا ہےکہ:
والدین اگر فقیر ہوں جن کا کوئی ذریعہ آمدن نہ ہوا ور نہ ہی ان کے پاس کوئی مال ہو تو اہل علم کا اجماع ہے کہ اس حالت میں اولاد پر ان کا خرچہ واجب ہے۔ اور خرچہ کرنے میں بالاتفاق یہ شرط ہے کہ خرچ کرنے والا مالدار ہو اور کشادگی رکھتا ہواور جس پر خرچ کیا جارہا ہے وہ فقیر و محتاج ہو۔ (واللہ اعلم)(شیخ محمد المنجد)