سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(409) بیوی کا دوسری عورتوں کے مہنگے لباس وزیور کو دیکھ کر اپنے شوہر سے مطالبہ

  • 16018
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1156

سوال

(409) بیوی کا دوسری عورتوں کے مہنگے لباس وزیور کو دیکھ کر اپنے شوہر سے مطالبہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میری بیوی پروگراموں ،دعوتوں اور تقریبات میں شرکت کرتی ہے اور دوسری عورتوں کو مختلف قسم کے زیورات اور کپڑے پہنے ہوئے دیکھنے کے بعد مجھ سے بھی ان جیسے زیورات اور کپڑوں کامطالبہ کرتی ہے لیکن میری ماہانہ آمدنی دوسری عورتوں کے خاوندوں جیسی نہیں،لہذا مجھے اپنی بیوی سے کس طرح کا معاملہ کرنا چاہیے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم   سے ایک عظیم الشان حدیث مروی ہے جس میں اس معاملے کو بیان کیاگیا ہے اور اس عمل کو ہلاکت قرار دیا گیاہے،ذیل میں ہم اس حدیث کوبالنص پیش کرتے ہیں:

"إن أول ما هلك بنو اسرائيل أن امرأة الفقير كانت تكلفه من الثياب والصيغ أو قال من الصيغة ما تكلف امرأة الغني"

"بنو اسرائیل کی ابتدائی ہلاکت یہ تھی کہ ایک فقیر شخص کی بیوی اسے لباس یازیورات لانے کی اتنی تکلیف دیتی تھی جتنی غنی کی عورت زیورات کی تکلیف دیتی ہے۔"(صحیح:السلسلۃ الصحیحۃ(591)

لہذا ہمارے مسلمان بھائی آپ پر ضروری ہے کہ اپنی بیوی کو قناعت اور زہد کی تلقین کریں اور اس سے یہ وعدہ کریں کہ اللہ تعالیٰ جب رزق میں کشادگی  فرمائے گا تو پھر تجھے یہ سب کچھ لا کر دوں گا۔اللہ تعالیٰ ہی توفیق دینے والا ہے۔(شیخ محمدالمنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص497

محدث فتویٰ

تبصرے