سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(405) کیا فقیر باپ بیتے پر ایک دوسرے کے حج کا خرچ واجب ہے؟

  • 16011
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1164

سوال

(405) کیا فقیر باپ بیتے پر ایک دوسرے کے حج کا خرچ واجب ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا والد کے ذمہ اپنے فقیر بیٹے کے فریضہ حج کا خرچہ کرنا واجب ہے اور کیا بیتے کے ذمہ فقیر باپ کے فریضہ حج کا خرچہ کرنا واجب ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسا کرنا واجب نہیں اس لیے کہ عبادات میں استطاعت شرط ہے اور یہ استطاعت کسی دوسرے سے حاصل نہیں ہوسکتی،اس لیے دونوں پر ایک دوسرے کا خرچہ واجب نہیں۔لیکن اگر والد نے اپنے غنی بیتے سے حج کا خرچہ طلب کیا تو احسان کے اعتبار سے وہ والد کوخرچہ ادا کرے کیونکہ والد کے ساتھ نیکی کرنے کا حکم ہے لہذا اس اعتبار سے یہ لازم وضروری ہوگا۔(واللہ تعالیٰ اعلم)(شیخ ابن عثمین  رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص491

محدث فتویٰ

تبصرے