سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(145) پہلی رکعت میں ایک سورۃ دوسری میں دو یا تین سورتیں پڑھنا

  • 1601
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1171

سوال

(145) پہلی رکعت میں ایک سورۃ دوسری میں دو یا تین سورتیں پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی دو یا تین رکعت والی نماز پڑھتا ہے ایک رکعت میں وہ سورۃ نصر پڑھتا ہے اور دوسری رکعت میں وہ آخری تین صورتیں پڑھتا ہے کیا یہ نماز خلاف سنت ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

درست ہے مستدرک حاکم ۳۰۵/۱ میں ہے  رسول اللہﷺ نے وتروں کی دوسری رکعت میں ’’ قُلْ یأیہا الکٰفرون‘‘ پڑھی اور تیسری رکعت میں ’’ قل ہو اﷲ أحد‘‘ اور معوذتین تینوں سورتیں پڑھیں ۔ ہاں رسول اللہ ﷺ کا عام اور اکثر معمول آخری رکعت کو پہلی رکعات کی بنسبت چھوٹی کرنے کا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 135

محدث فتویٰ

 

تبصرے