سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(400) اگر کوئی اپنی بیوی کو بہن کہہ دے

  • 16003
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1004

سوال

(400) اگر کوئی اپنی بیوی کو بہن کہہ دے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کچھ لوگ اپنی بیوی کو یوں کہہ دیتے ہیں کہ میں تیرا بھائی ہوں اور تو میری بہن ہے تو اس کا کیاحکم ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب شوہر اپنی بیوی سے کہتا ہے ۔میں تیر ابھائی ہوں یا تو میری بہن ہے یا تو میری ماں ہے یا میری ماں کی طرح ہے یا تو میرے لیے اس طرح ہے جیسے میری والدہ ہے یا تو میری بہن کی طرح ہے"تو اگر ان الفاظ کے کہنے کے ساتھ اس کا ارادہ کرامت،عزت اور احترام میں تشبیہ دینا ہو یا اس کاکوئی ارادہ ہی نہ ہو یا وہاں کوئی ایسے قرائن موجود نہ ہوں جو ظہار کے ارادے پر دلالت کرتے ہوں تو پھر ان الفاظ کے ذریعے ظہار نہیں ہوگا اور اس پر کچھ بھی لازم نہیں ہوگا۔

اور اگر ان کلمات کے کہنے کے ساتھ اس کا ارادہ ظہار کا ہو یا کوئی ایسا قرینہ پایا جائے جو ظہار پر دلالت کرتا ہو مثلاً بیوی پر غصے کی حالت میں یا اسے ڈانٹتے ہوئے ان کلمات کا اس سے صادر ہونا تو یہ ظہار ہے اور یہ حرام ہے ،اس پر توبہ لازم ہے۔ اور اس پر بیوی کے قریب جانے سے پہلے کفارے کی ادائیگی بھی واجب ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک گردن آزاد کرنا،اگر اس کی طاقت نہ ہوتو دو ماہ کے  پے در پے روزے رکھنا اور اگر  اس کی بھی طاقت نہ ہوتو ساٹھ مساکین کو کھاناکھلانا۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص483

محدث فتویٰ

تبصرے