سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(397) اگر ساٹھ مسکین نہ ملیں تو ایک ہی مسکین کو کفارے کا کھانا کھلانے کا حکم

  • 15999
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1166

سوال

(397) اگر ساٹھ مسکین نہ ملیں تو ایک ہی مسکین کو کفارے کا کھانا کھلانے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیاکفارے کا مکمل کھانا ایک ہی مسکین کو دیا جاسکتا ہے جبکہ ساٹھ مساکین میسر نہ ہوں؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ساٹھ(60) مساکین کو کھانا کھلانا ضروری ہے جب اتنی تعداد میسر ہو اور اگر اسے اتنی تعداد نہ ملے تو پھر جو بھی ممکن ہو اسی طرح کھانا کھلادے  خواہ تیس(30) مساکین کو دو دن کھانا کھلادے یا ایک ہی مسکین کو ساٹھ (60) دن کھانا کھلادے اور اگر یہ اس پر گراں ہوتو ایک ہی دفعہ اسے سارا کھانا دے دے۔(شیخ ابن جبرین  رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص481

محدث فتویٰ

تبصرے