سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(396) اگر کوئی ہمیشہ کے لیے بیوی کو اپنے اوپر حرام کر لے

  • 15998
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1023

سوال

(396) اگر کوئی ہمیشہ کے لیے بیوی کو اپنے اوپر حرام کر لے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی نے اپنی بیوی س کہا،جب تک میں زندہ ہوں تو مجھ پر حرام ہے تو اس کاکیا حکم ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ ظہار ہے اور آپ کی بیوی آپ کی عصمت میں ہی ہے لیکن آپ اس کے قریب نہیں جاسکتے جب تک آپ ظہار کاکفارہ نہ ادا کرلیں اور وہ ہے ایک مومن غلام آزاد کرنا،اگر اس کی طاقت نہ ہوتو پے در پے دو ماہ کے روزے رکھنا اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہوتو ساٹھ مساکین کو کھانا کھلانا۔اللہ تعالیٰ ہی توفیق دینےوالا ہے۔(شیخ محمد  آل شیخ)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص481

محدث فتویٰ

تبصرے