سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(395) اگر کوئی سال تک اپنی بیوی سے ظہار کر لے

  • 15996
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 990

سوال

(395) اگر کوئی سال تک اپنی بیوی سے ظہار کر لے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آدمی اپنی بیوی سے کہے کہ تو مجھ پر سال تک میری ماں کی شرمگاہ کی طرح ہے تو اس  پر کیا احکام مرتب ہوں گے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ ظہار موقت ہے ۔تو اگر اس کی بیوی صبر کرے اور سال تک جماع سے رکی رہے تو اس پر کچھ بھی احکام مرتب نہیں ہوں گے اور اگر وہ صبر نہ کرسکے اور اس سے علیحدہ ہوئے شوہر کو چار ماہ گزر جائیں اور وہ اس سے جماع طلب کرے تو اگر وہ جماع کے لیے نہ آئے تو اس پر لازم ہے کہ اس بیوی کو طلاق دے دے اور اگر وہ لوٹ آئے اورجماع کرلے تو اس پرظہار کا کفارہ واجب ہے اور وہ ہے پے در پے دو ماہ کے  روزے رکھنا کیونکہ غلام آزاد کرنا تو اس وقت(یعنی اس دور میں) مفقود ہے اور اگر روزے رکھنے کی طاقت نہ ہوتو وہ ساٹھ مساکین کو کھانا کھلادے۔(شیخ محمد آل شیخ)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص480

محدث فتویٰ

تبصرے