(391) شوہر کی وفات کی عدت میں عورت کا ٹیلی فون استعمال کرنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا شوہر کی وفات کے سوگ کی مدت میں عورت کے لیے جائز ہے کہ وہ عورتوں یا دیگر محرم مردوں سے بات چیت کے لیے ٹیلی فون استعمال کرے؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!جی ہاں،اس کے لیے عورتوں اور محرم مردوں کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت درست ہے کیونکہ(معاملات میں) اصل اباحت وجواز ہے اور اس کے لیے غیر محرموں سے بھی ٹیلی فون پر بات کرنا جائز ہے مگر ایسے طریقے سے جو غیر شرعی نہ ہو۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)