خاوند کی وفات کی صورت میں بیوی کی عدت اس کی وفات سے شروع ہوگی،اگر تو بیوی حاملہ ہے تو اس کی عدت وضع حمل ہے اور اگر حاملہ نہیں تو پھر آزاد عورت کی عدت چار ماہ دس دن اور اگر لونڈی ہے تو اس کی عدت دو ماہ پانچ دن ہوگی۔
اور اگر بیوی کو اپنے خاوند کی وفات کا علم چھ ماہ بعد ہوا ہے تو اس کی عدت ختم ہوچکی ہے کیونکہ اسے علم ہی چھ ماہ بعد ہواہے۔( مزید دیکھئے الموسوعۃ الفقیھۃ(2/105) احکام الاحداد للمصلح(ص:90) (شیخ محمد المنجد)