سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(383) اس غیر مسلم عورت کی عدت جس نے اسلام قبول کر کے نصرانی شوہر کو چھوڑ دیا

  • 15980
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 984

سوال

(383) اس غیر مسلم عورت کی عدت جس نے اسلام قبول کر کے نصرانی شوہر کو چھوڑ دیا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایسی عورت کی عدت کیا ہے جس نے حالت کفر میں نصرانی مرد سے شادی کی،پھر اسلام قبول کرکے اسے چھوڑ دیا،اب وہ کتنی مدت کے بعد کسی دوسرے شخص سےشادی کرسکتی ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
راجح قول ہے کہ مطابق اس کی عدت ایک حیض ہوگی اور ایک قول یہ بھی ہے کہ وہ تین حیض عدت گزارے،لیکن راجح یہی ہے کہ وہ ایک حیض ہی عدت گزارے اس لیےکہ اس کانصرانی سے شادی کرنا صحیح تھا کیونکہ وہ خود بھی مسلمان نہیں تھی۔(شیخ ابن عثیمین  رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص470

محدث فتویٰ

تبصرے