سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(142) فجر کی سنتوں میں ثناء کے بعد کوئی اور دعا پڑھنا

  • 1598
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1200

سوال

(142) فجر کی سنتوں میں ثناء کے بعد کوئی اور دعا پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی فجر کی نماز شروع کرتا ہے ۔ تو ثناء سبحانک اللهم یا کوئی دوسری مسنون دعا صرف سنتیں شروع کرتے وقت پڑھے گا یا کہ فرضوں کے ساتھ دوبارہ پڑھنا ہو گی ؟ نیز ایک آدمی جماعت کے ساتھ دوسری یا تیسری رکعت میں ملتا ہے تو اسے بھی یہ دعا پڑھنا ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

ہر نمازی نے تکبیر تحریمہ کے بعد متصل شروع ہونے والی رکعت میں قراءت سے پہلے سبحانک اللهم یا کوئی دعائے استفتاح پڑھنی ہے نماز فرض ہو خواہ غیر فرض نمازی اکیلا ہو خواہ امام خواہ مقتدی ابتداء سے امام کے ساتھ ملا ہو یا درمیان میں ۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

نماز کا بیان ج1ص 134

محدث فتویٰ

 

تبصرے