اگر کوئی شخص اپنی بیوی کوطلاق دے اور وہ حاملہ ہو پھر وہ حمل وضع کردے تو کیا وہ عدت گزارے گی؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اگر اسے شوہر کی طرف سے طلاق وضع حمل سے پہلے ہوئی ہے تو پھر اس کی عدت حمل ہے خواہ وہ بہت کم مدت ہی ہو اور اگر اسے طلاق وضع حمل کے بعد ہوئی ہے تو پھر اس کی عدت تین حیض ہے۔(شیخ عبدالرحمان سعدی)