سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(335) طلاق کا سنت اور بدعت طریقہ

  • 15932
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1342

سوال

(335) طلاق کا سنت اور بدعت طریقہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
طلاق کا  سنت اور بدعت طریقہ کیا ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

طلاق دینے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ آدمی اسے(یعنی اپنی بیوی کو) ایک طلاق دے اور وہ حمل کی حالت  میں ہویا وہ اسے ایسےطہر میں طلاق دے جس میں اس نے ا س کےساتھ ہم بستر ی نہ کی ہو۔

طلاق دینے کا بدعت طریقہ یہ ہے کہ وہ بیوی کو تین طلاقیں ایک ہی لفظ یا زیادہ لفظوں میں دے یا اسے ایک یا زیادہ طلاقیں اس حال میں دے کہ وہ حیض یا نفاس کے ایام  میں ہو یا ایسے طہر میں اسے طلاق دے جس میں اس نے اس کے ساتھ ہم بستری کی ہو۔(سعودی فتویٰ  کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص423

محدث فتویٰ

تبصرے