سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(329) کیا عید کے دن باری ختم کرکے دونوں بیویوں کے پاس وقت گزارا جا سکتا ہے؟

  • 15926
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 997

سوال

(329) کیا عید کے دن باری ختم کرکے دونوں بیویوں کے پاس وقت گزارا جا سکتا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا خاوندکے لیے جائز ہے کہ وہ عید والے دن باری ختم کرکے عید دونوں بیویوں کے پاس گزارے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب دونوں بیویاں اس پر راضی ہوں تو اس میں  کوئی حرج نہیں اور اگر باری والی بیوی نے اپنی باری کو برقراررکھنا چاہا تو وہ دن اسی کارہے گا،لیکن میں عورتوں کو مشورہ دوں گا کہ وہ اس معاملے  میں نرمی اور تساہل سے کام لیں ۔اس لیے کہ جو بھی نرمی اختیار کرتا ہے اللہ تعالیٰ بھی اس پر نرمی کرتاہے اور عید والا دن ضروری ہ کہ سب کے لیے اجتماع اور اکھٹےہونے کا دن ہوتا ہے کہ سب لوگ خوشی اور فرحت حاصل کرسکیں۔(واللہ اعلم)(شیخ ابن عثمین  رحمۃ اللہ علیہ )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص 413

محدث فتویٰ

تبصرے