سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(325) دوسری شادی کے وقت پہلی بیوی کو بھی مال دینا

  • 15922
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 826

سوال

(325) دوسری شادی کے وقت پہلی بیوی کو بھی مال دینا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارے علاقے میں جب کوئی شخص دوسری شادی کرے تو اسے حکم دیاجاتا ہے کہ وہ پہلی بیوی کو بھی کوئی مال(مثلا پیسے،زیور یا کوئی چیز) دے تو اس کاکیاحکم ہے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جب آدمی ایک بیوی کے بعد کسی دوسری عورت سے شادی کرے توع اس پر واجب نہیں کہ وہ پہلی بیوی کوبھی کوئی مال دے اور نہ ہی اس کو اس پر مجبورکیاجاسکتاہے البتہ یہ پہلی بیوی کو دلی طور پرخوش کرنے یاحسن معاشرت کالحاظ رکھتے ہوئے بہترضرور ہے۔(کہ اسے کچھ دیا جائے)۔(سعودی فتویٰ کمیٹی)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص 412

محدث فتویٰ

تبصرے