سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(322) سوکن کی لعنت ملامت اور اس سے بدکلامی

  • 15919
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 751

سوال

(322) سوکن کی لعنت ملامت اور اس سے بدکلامی
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جب کوئی عورت کسی شخص کی دوسری بیوی ہو اور  پہلی بیوی اسے دھمکیاں دے اسے لعنت ملامت کرے اور اسے سلام تک نہ کرے،لیکن جب لوگوں کے سامنے ہوتو منہ رکھنے کے لیے سلام یا کچھ کلام کرلے تو اس حالت  میں کیا کرنا  چاہیے؟میں ایک شخص کی نوبرس سے دوسری بیوی ہوں اور پہلی بیوی کا شادی کا عرصہ مجھ سے بھی زیادہ ہے۔

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس عورت کو چاہیے کہ وہ صبر کرے اور برائی کا جواب برائی سے نہ دے بلکہ اس کے ساتھ نرم رویہ رکھتے ہوئے اس کے جذبات کو ٹھنڈا کرے۔اور اگرممکن ہوسکے تو آ پ  اسے ایک موثر قسم کا خط لکھیں جس  میں پیار ومحبت کا اظہار ہویہ بہت ہی بہتر ہے۔اگر وہ  پھر بھی ویسا ہی رویہ رکھے تو اس کا وبال آپ پر  نہیں۔آپ کو چاہیے کہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان پر عمل کرتی رہیں۔

"برائی کو اچھائی سے روکو نتیجتاً وہی جو آپ کا دشمن ہے آپ کا دلی دوست بن جائے گا۔"(فصلت:34)

اللہ تعالیٰ ہی سیدھی راہ کی طرف رہنمائی کرنے والا ہے۔(شیخ عبدالکریم)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص 408

محدث فتویٰ

تبصرے