سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(133) مقتدیوں کے آگے سے گزرنا

  • 1589
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1478

سوال

(133) مقتدیوں کے آگے سے گزرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(۱) کیا امام اور مقتدیوں کے درمیان سے انسان گزر سکتا ہے (جائز ہے یا ناجائز) دلیل سے وضاحت کریں؟(۲) یہ حدیث صحیح ہے یا ضعیف

ابوداود شریف میں موجود ہے کہ نبی کریم  ﷺنماز پڑھا رہے تھے تو ایک بکری کا بچہ آپ کے آگے سے گزرنے لگا تو آپ نے اپنا پیٹ دیوار کے ساتھ ملا لیا اور وہ آپ کے پیچھے سے گزر گیا(باب سترۃ الامام سترۃ من خلفہ کتاب الصلاۃ)؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

(۱) نہیں گذر سکتا ہے کیونکہ مقتدیوں کا سترہ امام ہے یا امام کا سترہ دو قول ہیں دونوں کے مطابق امام اور مقتدی کے درمیان سے گذرنے والا مقتدی اور اس کے سترہ کے درمیان سے گذرا ہے۔

(۲) حسن درجہ کی ہے اگر وہ بھیمۃ(بکری کا بچہ) رسول اللہﷺ کے آگے سے گذرتا تو امام اور مقتدی دونوں کے آگے سے گزرتا اب وہ صرف مقتدیوں کے آگے سے گذرنے والا بنا کچھ مضرت کم ہو گئی ویسے بعض اہل علم اس سے استدلال فرماتے ہیں کہ امام اور مقتدی کے درمیان سے گذرنا درست ہے بہرحال مجھے یہ استدلال صحیح نہیں لگتا۔  

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

سترہ کا بیان ج1ص 122

محدث فتویٰ

تبصرے