میں عنقریب چوتھے بچے کی ماں بننے والی ہوں اور یہ ولادت میری صحت کی خرابی کی وجہ سے آپریشن سے ہوگی اس سےقبل بھی میرے تینوں بچے بڑے آپریشن سے ہوئے ہیں،اب میری صحت کو خطرہ ہے اور ڈاکٹروں نے بھی یہی مشورہ دیا ہے کہ اب آپ نس بندی کا آپریشن کروالیں اور آئندہ بچے پیدا نہ کریں اگر شرعی طور پر ایسا کرنا جائز ہوتو نہ میرے خاوند کو اس پر کوئی اعتراض ہے اور نہ ہی مجھے تو کیا ایسا کرنا جائز ہے؟
مجھے آپ کی نصیحت درکار ہے۔