سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(31)جنوں کا دادا کون تھا ؟

  • 15870
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 926

سوال

(31)جنوں کا دادا کون تھا ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حضرت انسان کےدادا حضرت آدم علیہ السلام ہیں اوریہ معلوم ہوتا ہے کہ ہم لوگ حضرت آدم کی اولاد ہیں۔مگر جن کےدادا کون ہیں اوران کانام کیاہے ؟قرآن وحدیث میں کہیں ان کا ذکر ہے؟السائل :بشارت اللہ انصاری معرفت عبدالصمد النصاری  اے ایچ گارمنٹ سوریہ جی گمپاؤند ٹی پی بائیکہ ممبئ


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جنوں کا دادا کون تھا ؟ اورجن کس کی نسل ہیں ؟ اوران کےمورث اعلی کانام کیا تھا ؟ یہ کسی معتبر یا ضعیف روایت سے بھی احقر کونہیں معلوم ہوسکا۔

البتہ آیت :’’ وخلق الجان من مارج من نار ،، ( الرحمن : 15) ميں ’’ الجان ،، كی تفسيرميں مفسرين صرف اتنا لكهتے ہیں، : ’’ خلق الجان أي وهو إبليس ، وقيل ابو لجن غير إبليس ، وقيل نفس الجن أي هذا الجنس يعني خلق جنس الجن ،، ( الجمل حاشية تفسير الجلالين طبع الهند  4/ 298) هذا ماظهر لي والعلم عندالله

  املا عبيدالله الرحماني المباركفوري  18/12/1410/12/7/1990ء  (نورتوحید جھنڈانگر  اپر یل  1999ء)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ شیخ الحدیث مبارکپوری

جلد نمبر 1

صفحہ نمبر 101

محدث فتویٰ

تبصرے