السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا تکبیر میں ’’ قدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃ‘‘ کے جواب میں ’’اَقَامَہَا اﷲُ وَاَدَامَہَا‘‘ کہنا درست ہے اس کے متعلق جو احادیث پیش کرتے ہیں وہ صحیح ہیں صحیح حدیث کے حوالہ سے تحریر فرمائیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃ‘‘ کے جواب میں ’’ اَقَامَہَا اﷲُ وَاَدَامَہَا‘‘ کہنے والی روایت صحیح نہیں ضعیف ہے تحفۃ الاحوذی دیکھ لیں البتہ جواب والی عمومی احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ ’’ قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃ‘‘ کے جواب میں بھی ’’قَدْ قَامَتِ الصَّلٰوۃ‘‘ ہی کہنا چاہیے کہ
’’مِثْلُ مَا یَقُوْلُ‘‘ کا تقاضا یہی ہے اور حیعلتین کے جواب میں لا حول الخ کہنے کی استثنائی صورت کی طرح اس مقام پر کوئی استثنائی صورت والی روایت ثابت نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب