سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(291) اگر شوہر نشہ کا عادی ہو اور توبہ کرنا چاہے تو بیوی کیا کرے؟

  • 15856
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 916

سوال

(291) اگر شوہر نشہ کا عادی ہو اور توبہ کرنا چاہے تو بیوی کیا کرے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میرے بہنوئی کو نشہ کرنے کی عادت ہے وہ اسے ترک کرنا چاہتا ہے لیکن عادی ہونے کی وجہ سے چھوڑنہیں سکتا البتہ وہ اللہ تعالیٰ کا خوف بھی رکھتا ہے میری بہن یہ جاننا چاہتی ہے کہ اسے کیا کرنا چاہیے؟اس کے تین بیٹے بھی ہیں اور اسے اس بات کا ڈر ہے کہ اگر اس نے خاوندکو چھوڑ دیا تو ممکن ہے اس کا حال اس سے بھی براہو جائے اور وہ اور زیادہ نشہ کرنے لگے یا پھر وہ خودکشی ہی کرلے؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہم آپ کی بہن کو یہ نصیحت کرتے ہیں کہ وہ اپنے خاوند کے ساتھ ہی رہے اور اسے توبہ کرنے کی ترغیب دلائے اور یہ کوشش کرے کہ وہ نشہ کرنے سے چھٹکارا حاصل کر لے اور اپنے خاوند کو ان انسان نما بھیڑیوں کے لیے نہ چھوڑ دے جو اس کی زندگی تباہ کر کے رکھ دیں اسے اپنی بیوی کی اس حالت میں زیادہ ضرورت ہے۔اور یہ بھی ضروری ہے کہ آپ ان طبی مراکز سے رابطہ کریں جو نشہ کی عادت کے علاج کے لیے مخصوص ہیں اور آپ کی بہن کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس معاملہ میں تردوکاشکار نہ ہو بلکہ اسے ان حالات میں فوراً علاج معالجہ کرنے والے مختص لوگوں سے رابطہ کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیشہ اپنے خاوند کو اللہ تعالیٰ کا خوف یا دلاتی رہے اسے موت اور پھر اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی بھی یاد دہانی کرائے۔ اور جس چیز پر اس وقت آپ کا بہنوئی ہے اسے چھوڑنے کی بھی ترغیب دی جائے اور اسے اس بیماری سے شفایابی کی امید اور اس کے رب سے توبہ کی قبولیت کی بھی امید دلائی جائے ،اللہ تعالیٰ ہی توفیق بخشنے والا ہے۔(شیخ محمد المنجد)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ نکاح و طلاق

ص369

محدث فتویٰ

تبصرے