السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا بچے کی پیدائش پر کسی ستارہ کااثر اس کی تقدیر وحیاب پر ہوتاہے؟ او رکیا بچے کا زائچہ لکھوانا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی آیت قرآنی اورحدیث سےیہ ثابت نہیں کہ کسی بچے کی پیدائش پر اس کی تفدیر وحیات پرکسی ستارہ کااثر پڑتا ہے۔یہ عقیدہ رکھنا گمراہی اوربچہ کا زائچہ لکھوانا جائز نہیں ۔ایسے شخص کوجو قرآن وسنت پرایمان رکھتا ہو، ان لغویات ومکروھات وبدعات کا ذہن میں تصور نہیں لانا چائیے ۔ ( مصباح بستی رمضان 1372ھ )
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب